ہندوستانی طیاروں کے لئے پاکستانی فضا کے استعمال کی مخالفت
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i342853-ہندوستانی_طیاروں_کے_لئے_پاکستانی_فضا_کے_استعمال_کی_مخالفت
ہندوستان کے ایک اعلی عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد نے افغانستان جانے والے ہندوستانی طیاروں کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود استعمال کئے جانے کی مخالفت کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran
  • ہندوستانی طیاروں کے لئے پاکستانی فضا کے استعمال کی مخالفت

ہندوستان کے ایک اعلی عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد نے افغانستان جانے والے ہندوستانی طیاروں کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود استعمال کئے جانے کی مخالفت کی ہے۔

ہندوستان کے اس عہدیدار نے نام خفیہ رکھے جانے پر بتایا ہے کہ پاکستان کی غیر فوجی ایرلائنز کی تنظیم نے گذشتہ سال دسمبر اور رواں سال جنوری کے مہینے میں افغانستان جانے والے ہندوستان کے اسپائز جٹ کمپنی کے طیاروں پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کئے جانے پر مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ہندوستان کے اس عہدیدار نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلام آباد نے ہندوستانی ٹرکوں کی جانب سے پاکستان کی شاہراہوں کے استعمال کی بھی مخالفت کی ہے، کہا ہے کہ ہندوستان نے پاکستان کے اس اقدام پر احتجاج کیا ہے جبکہ پاکستان نے اس سلسلے میں اب تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔واضح رہے کہ ہندوستان اور افغانستان نے دو ہزار سترہ میں کابل قندھار اور نئی دہلی ممبئی کے درمیان ایک تجارتی کوریڈور شروع کیا ہے۔ہندوستان اور افغانستان، پاکستان کے بغیر دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔