ہندوستان کا ستّرواں یوم جمہوریہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i342963-ہندوستان_کا_ستّرواں_یوم_جمہوریہ
ہندوستان میں ستّرواں یوم جمہوریہ ملی جوش و جذبےکے ساتھ منایا جارہا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا ستّرواں یوم جمہوریہ

ہندوستان میں ستّرواں یوم جمہوریہ ملی جوش و جذبےکے ساتھ منایا جارہا ہے۔

ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پر پورے ملک میں تاریخی ثقافتی ورثے کی جھلکیاں پیش کی گئیں۔یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب نئی دہلی میں راج پتھ پر منعقدہوئی جہاں فوجی پریڈ اور ہندوستانی ثقافت کے پروگرام پیش کئےگئے۔
پریڈ کی شروعات سے قبل ہندوستان کے صدر رام ناتھ کوند اور وزیراعظم نریندر مودی نے تقریب کے مہمان خصوصی جنوبی افریقہ کے صدر راما فوسا کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ہندوستانی صدر نے ملک کا قومی پرچم لہرایا جس کے بعد قومی ترانہ نشر ہوا اور اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔
یوم جمہوریہ کی تقریب کے دوران جہاں فوج کے مختلف یونٹوں نے پریڈ میں حصہ لیا وہیں آسام رائفل اور آئی این اے کے سابق فوجیوں نے بھی یوم جمہوریہ کی پریڈ میں شرکت کی۔
یہاں تہران میں بھی ہندوستان کے سفارتخانے میں یوم جمہوریہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر تہران اور آس پاس کے شہروں میں مقیم ہندوستانی شہریوں نے بھی شرکت کی۔ ہندوستانی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب میں جہاں ہندوستان کا قومی پرچم وہیں لہرایا گیا وہیں ہندوستانی صدر کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔