ہندوستان میں الیکشن کے بارے میں وزیراعظم مودی کا بیان
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ملک میں اپنے ملک میں انتخابات کے تعلق سے الیکشن کمیشن کے کردار کی قدردانی کی۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے انتخابات کرانے میں الیکشن کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کو مضبوط کرنے میں اس کا اہم اور مسلسل رول رہا ہے۔
انھوں نے ریڈیو پر اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ملک کا اہم ادارہ ہے اور اس نے ہندوستانی جمہوریت کو مضبوط کرنے اور اسے کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
نریندر مودی نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہندوستانی جمہوریت کا لازمی حصہ ہے اور یہ جمہوریہ سے بھی پرانا ہے۔
انھوں نے پچّیس جنوری کو قومی ووٹر ڈے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں جس پیمانے پر انتخابات کا انعقاد ہوتا ہے، اسے دیکھ کر دنیا کے لوگوں کو تعجب ہوتا ہے اور ہمارا الیکشن کمیشن جس بخوبی سے اس کا انعقاد کرتا ہے، اسے دیکھ کر ملک کے ہر شخص کو الیکشن کمیشن پر فخر ہونا فطری ہے۔