کلکتہ میں سی بی آئی اور پولیس کی محاذ آرائی ، پارلیمنٹ میں ہنگامہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i343516-کلکتہ_میں_سی_بی_آئی_اور_پولیس_کی_محاذ_آرائی_پارلیمنٹ_میں_ہنگامہ
کلکتہ میں پولیس کمشنر کے دفتر پر سی بی آئی کے چھاپے اور پھر ریاستی پولیس کے ذریعے سی بی آئی کے پانچ افسران کو حراست میں لے لئے جانے کے واقعے پر پیر کو ہندوستان کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں زبردست ہنگامہ ہوا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۳:۲۴ Asia/Tehran
  • کلکتہ میں سی بی آئی اور پولیس کی محاذ آرائی ، پارلیمنٹ میں ہنگامہ

کلکتہ میں پولیس کمشنر کے دفتر پر سی بی آئی کے چھاپے اور پھر ریاستی پولیس کے ذریعے سی بی آئی کے پانچ افسران کو حراست میں لے لئے جانے کے واقعے پر پیر کو ہندوستان کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں زبردست ہنگامہ ہوا۔

پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں کلکتہ میں پولیس کمشنر کے دفتر پر سی بی آئی کے چھاپے اور بعدازاں سی بی آئی کو پولیس کے ذریعے حراست میں لے لئےجانے کے معاملے پر زبردست ہنگامہ ہوا۔
سی بی آئی افسران کو کچھ گھنٹے کے بعد اتوار کو ہی رہا کردیا گیا تھا۔ ہندوستان کے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کے بیان کے بعد ترنمول کانگریس کے ارکان نے شدید ہنگامہ کیا اور جمہوریت بچاؤ اور آئین کی حفاظت کرو کے نعرے لگائے۔
یہی صورتحال ایوان بالا راجیہ سبھا میں بھی دیکھنے کو ملی جہاں ترنمول کانگریس کے ساتھ ساتھ دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی مرکزی حکومت پر الزام لگایاکہ وہ حزب اختلاف کو ختم کرنے کے لئے سی بی آئی جیسے مرکزی اداروں کا استعمال کررہی ہے۔
لوک سبھا میں تقریر کرتےہوئے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ  نے اپوزیشن کو نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ سی بی آئی کو کام سے روکنے کے ریاست مغربی بنگال کے اقدام سے آئینی سسٹم کو شدید دھچکا لگا ہے۔
اس درمیان ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی نے سی بی آئی کے اتوار کے روز کے اقدام کے خلاف دھرنا دے رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کے دستور کے تحفظ تک یہ دھرنا جاری رہے گا - ان کے دھرنے کی سبھی بیشتر اپوزیشن جماعتوں نے حمایت کی ہے۔