اسلام آباد کے بعد دہلی گئے بن سلمان
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i344413-اسلام_آباد_کے_بعد_دہلی_گئے_بن_سلمان
سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان منگل کی شام دو روزہ دورے پر دہلی پہنچے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۰, ۲۰۱۹ ۰۵:۲۴ Asia/Tehran
  • اسلام آباد کے بعد دہلی گئے بن سلمان

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان منگل کی شام دو روزہ دورے پر دہلی پہنچے ۔

پاکستان کی طرح ہندوستان میں بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات میں سعودی ولیعہد نئی دہلی پہنچے۔ ان کی آمد سے قبل پاکستان کی طرح ہندوستان میں بھی ان کے خلاف مظاہرے ہوئے۔

ہندوستان جانے سے پہلے بن سلمان پاکستان کے دورے پر تھے۔ پلوامہ میں ہوئے حملے کے بعد ہندوستان نے عالمی سطح پر پاکستان کو الگ تھلگ کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

اسی کے مدنظر، ہندوستان نے محمد بن سلمان سے سیدھے دہلی آنے پراعتراض ظاہر کیا تھا جس کے بعد پیر کی شام وہ ریاض واپس لوٹے۔ اس کے بعد منگل کی شام وہ ریاض سے دہلی پہنچے۔