پھر دہشت گردانہ حملہ ہو سکتا ہے، ہندوستان
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i344489-پھر_دہشت_گردانہ_حملہ_ہو_سکتا_ہے_ہندوستان
ہندوستان کی سیکورٹی اور انٹیلی جینس اداروں نے خبردار کیا ہے کہ پلوامہ میں دہشت گردانہ حملہ کرنے کے بعد جیش محمد دہشت گرد گروہ ہندوستان میں اور بھی حملے کرنے کے درپے ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
  • پھر دہشت گردانہ حملہ ہو سکتا ہے، ہندوستان

ہندوستان کی سیکورٹی اور انٹیلی جینس اداروں نے خبردار کیا ہے کہ پلوامہ میں دہشت گردانہ حملہ کرنے کے بعد جیش محمد دہشت گرد گروہ ہندوستان میں اور بھی حملے کرنے کے درپے ہے۔

ہندوستان کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے سیکورٹی اور انٹیلی جینس اداروں کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہ جیش محمد کے اکیس عناصر کے ایک گروہ نے دسمبر میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں دراندازی کی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق جیش محمد پلوامہ کی طرز کے تین دہشت گردانہ حملے کرنے کا منصوبہ بنائے ہوئے ہے۔
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں پلوامہ کے علاقے میں ہندوستان کے فوجی قافلے پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ہندوستان کے چوالیس فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔
اس حملے کی ذمہ داری جیش محمد گروہ نے قبول کی تھی جس کے بعد حکومت ہندوستان نے اس حملے کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیا ہے۔ پاکستان نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے اس حملے میں ملوث ہونے سے انکار کر دیا ہے۔