ہندوستان میں جنسی تشدد کے خلاف مظاہرے
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i344612-ہندوستان_میں_جنسی_تشدد_کے_خلاف_مظاہرے
ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی سمیت مختلف شہروں میں جنسی تشدد کے خلاف مظاہرے کئے گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۳:۵۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں جنسی تشدد کے خلاف مظاہرے

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی سمیت مختلف شہروں میں جنسی تشدد کے خلاف مظاہرے کئے گئے ہیں۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مظاہرے میں شریک لوگوں نے جن میں جنسی تشدد کے شکار بعض افراد شامل رہے، ہندوستان میں بچوں اور عورتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے جنسی تشدد پر غم و غصے کا اظہار کیا۔ مظاہرے کے شرکا نے ہندوستان میں عورتوں اور بچوں کے خلاف جنسی تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ہندوستان میں جرائم کے اندراج کے  قومی ادارے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس ملک میں دو ہزار پندرہ میں بچوں کے خلاف جنسی تشدد کے تقریبا گیارہ ہزار واقعات ریکارڈ کئے گئے تھے-