بنگلورو ایرو شو کے دوران کار پارکینگ میں آتشزدگی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i344618-بنگلورو_ایرو_شو_کے_دوران_کار_پارکینگ_میں_آتشزدگی
ہندوستان کے شہر بنگلورو میں ایرو شو کے دوران کار پارکینگ میں خوفناک آتشزدگی میں تقریبا تین سو کاریں جل کر راکھ ہو گئیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۸ Asia/Tehran
  • بنگلورو ایرو شو کے دوران کار پارکینگ میں آتشزدگی

ہندوستان کے شہر بنگلورو میں ایرو شو کے دوران کار پارکینگ میں خوفناک آتشزدگی میں تقریبا تین سو کاریں جل کر راکھ ہو گئیں۔

ہندوستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق جنوبی شہر بنگلورو میں ایرو انڈیا شو کے پروگرام کے مقام کے قریب کار پارکینگ میں آگ لگنے سے تقریبا تین سو کاریں جل گئیں-

بتایا جاتا ہے کہ پہلے پارکینگ کے کھلے میدان کی سوکھی گھاس میں آگ لگی اس کے بعد یہ آہستہ آہستہ پھیلتے ہوئے کاروں تک پہنچ گئی- اس حادثے میں کسی شخص یا کسی ایئر کرافٹ کو کوئی نقصان نہیں ہوا-

فائربریگیڈ کے عملے نے موقع پر  پہنچ کر آگ پر قابو پالیا- فائربریگیڈ کے ایک عہدیدار نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ آگ کسی کار سے لیک ہوئے پیٹرول کی وجہ سے لگی-

خبروں میں بتایا گیا جس وقت آگ لگی اس وقت ایرو انڈیا شو کا پہلا سیشن ختم ہو چکا تھا- ہفتے کو چونکہ ایرو شو دیکھنے کے لئے عام اجازت تھی اس لئے وہاں کاریں بھی بہت زیادہ تھیں-