پاکستان اور ہندوستان کے میزائل تجربات
Mar ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۴:۰۹ Asia/Tehran
پاکستان اور ہندوستان نے الگ الگ جدید ترین میزائل کے تجربات انجام دیئے ہیں۔
پاکستانی فضائیہ کے کمانڈر مجاہد انور خان نے کہا کہ ملکی سطح پر تیار کیے جانے والے اس میزائل کا تجربہ جے ایف تھنڈر طیاروں کے ذریعے کیا گیا۔اس تجربے کے بعد جے ایف تھنڈر کو دن اور رات میں طویل فاصلے کے اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہو گئی ہے۔ادھر ہندوستان نے راجستھان میں پیناکا نامی گائیڈڈ میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ہندوستانی ذرائع کے مطابق یہ میزائل بیس سے نوے کلومیٹر کی رینج میں، چوالیس سیکنڈ کے اندر بارہ میزائل اپنے اہداف کی جانب سے برسانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہندوستان نے پیناکا میزائل کا یہ تیسرا تجربہ کیا ہے۔