وادی کشمیر میں ایک فوجی کے ہاتھوں تین ساتھی اہلکار ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i346184-وادی_کشمیر_میں_ایک_فوجی_کے_ہاتھوں_تین_ساتھی_اہلکار_ہلاک
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں سیٹنرل ریزرو پولیس فورس کے ایک جوان نے اپنے ہی تین ساتھیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
  • وادی کشمیر میں ایک فوجی کے ہاتھوں تین ساتھی اہلکار ہلاک

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں سیٹنرل ریزرو پولیس فورس کے ایک جوان نے اپنے ہی تین ساتھیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

ہندوستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق یہ واقعہ کشمیر کے ضلع ادھم پور میں ایک فوجی کیمپ میں پیش آیا- ہندوستانی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سی آر پی ایف کے تین جوان اس وقت مارے گئے جب ان کے ایک ساتھی نے طیش میں آکر ان پر فائرنگ کر دی-

سیکورٹی حکام کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فائرنگ کرنے والے اہلکار اور اس کے ساتھیوں کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی-

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے آئی جی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے کے  بعد حملہ آور اہلکار نے خود کو بھی گولی ماری لیکن وہ بچ گیا اور اس کو ادھم پور کے فوجی اسپتال میں تشویشناک حالت میں منتقل کر دیا گیا-

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں تعینات فوجیوں کے درمیان قتل اور جھگڑے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے- اس سے پہلے بھی اسی طرح کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں-