ہندوستان میں انتخابی ہلچل تیز
ہندوستان میں عام انتخابات کی تاریخ جیسے جیسے قریب آرہی ہے انتخابی ہلچل بھی تیز ہوتی جا رہی ہے اس درمیان ریاست بہار میں گرینڈ الائنس میں سیٹوں کی تقسیم کا اعلان ہو گیا۔
ریاست بہار میں راشٹریہ جنتادل کی قیادت میں گرینڈ الائنس نے جمعے کو ریاست کی سبھی چالیس لوک سبھا سیٹوں کی شناخت کرنے کے ساتھ ہی, پہلے مرحلے کے امیدواروں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے- آرجے ڈی کے رہنماؤں نے پٹنہ میں گرینڈ الائنس میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں کی موجودگی میں سیٹوں کی تقسیم کا اعلان کیا-
آر جے ڈی, بیس سیٹوں سے الیکشن لڑے گی جبکہ کانگریس نے بہار میں نو سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرنے کا اعلان کیا ہے-
اس درمیان سیاسی جماعتوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف لفظی جنگ بھی تیز ہوگئی ہے- بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی لوک سبھا الیکشن کے لئے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے جس میں بی جے پی کے بانی رہنما لال کرشن اڈوانی کا نام نہیں ہے- گاندھی نگر سے ان کی سیٹ پر بی جے پی کے صدر امت شاہ الیکشن لڑیں گے-