ہندوستان کی جانب سے پاکستان کا ایک ڈرون طیارہ مار گرانے کا اعلان
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i346416-ہندوستان_کی_جانب_سے_پاکستان_کا_ایک_ڈرون_طیارہ_مار_گرانے_کا_اعلان
ہندوستانی فوج نے پاکستان کے ایک ڈرون طیارے کو مار گرانے کا اعلان کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی جانب سے پاکستان کا ایک ڈرون طیارہ مار گرانے کا اعلان

ہندوستانی فوج نے پاکستان کے ایک ڈرون طیارے کو مار گرانے کا اعلان کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان کے اینٹی ایرکرافٹ یونٹ نے ریاست راجستھان میں ہندوستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے پاکستانی ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فوجی کشیدگی، جیش محمد سے موسوم دہشت گرد گروہ کی جانب سے پلوامہ میں ہندوستان کی سیکورٹی فورس پر کئے جانے والے حملے کے بعد بڑھ گئی ہے۔ اس حملے میں ہندوستان کے چوالیس سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

اس حملے کے بعد ہندوستان نے ایراسٹرائیک کر کے پاکستان میں تین سو دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا جسے پاکستان نے مسترد کر دیا۔