ہندوستان: انتخابات میں کامیابی کے حصول کی کوشش
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i346425-ہندوستان_انتخابات_میں_کامیابی_کے_حصول_کی_کوشش
ہندوستان کی کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی کی حکومت بنی تو ہر ہندوستانی کنبے کی کم سے کم بارہ ہزار روپے ماہانہ آمدنی کو یقینی بنایا جائے گا۔
(last modified 2025-08-10T10:38:06+00:00 )
Mar ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۵:۱۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان: انتخابات میں کامیابی کے حصول کی کوشش

ہندوستان کی کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی کی حکومت بنی تو ہر ہندوستانی کنبے کی کم سے کم بارہ ہزار روپے ماہانہ آمدنی کو یقینی بنایا جائے گا۔

نئ دہلی سے ہندوستانی خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق کانگریس پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ پیر کو نئی دہلی میں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ہوئی جس میں پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
کانگریس صدر راہل گاندھی نے پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ پارلیمانی انتخابات میں پارٹی کے اقتدار میں آنے پر یہ یقینی بنایا جائے گا کہ ہر غریب کنبے کی کم ازکم ماہانہ آمدنی بارہ ہزار روپے ہو۔

انھوں نے کہا کہ ابھی اگر کسی کنبے کی آمدنی چھے ہزار روپئے ہے تو چھے ہزار روپے ماہانہ حکومت فراہم کرے گی۔ دوسری طرف ہندوستان کے وزیر خزانہ اور سینئر بی جے پی لیڈر ارون جیٹلی نے کانگرس صدر راہل گاندھی کے اس اعلان کے جواب میں کہا ہے کہ راہل گاندھی نے خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد کو جتنا دینے کا وعدہ کیا ہے اس سے زیادہ رقم مختلف پروگراموں اور منصوبوں کے ذریعے مودی حکومت غریبوں کو دے چکی ہے۔

.