کشمیر کی کنٹرول لائن پر ایک بار پھر فائرنگ کا تبادلہ
کشمیر کی کنٹرول لائن پر ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاکستان کے تین اور ہندوستان کا ایک فوجی اہلکار نیز ایک عام شہری ہلاک ہو گیا جبکہ سولہ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں چھے ہندوستانی فوجی اہلکار شامل ہیں۔دوسری جانب ہندوستان کی وزارت دفاع نے ہندوستان اور پاکستان کے جنگی طیاروں کے درمیان بھی مقابلہ ہونے کی خبر دی ہے۔ہندوستان کی وزارت دفاع کے مطابق ریاست پنجاب کے خامکاران نامی سرحدی علاقے کی فضا میں پاکستان کے چار ایف سولہ جنگی طیاروں اور ایک ڈرون طیارہ دیکھے جانے کے بعد ہندوستان کے جنگی طیاروں نے بھی پروازیں کیں اور پاکستان کے جنگی طیاروں کو ہندوستانی فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔واضح رہے کہ گذشتہ چودہ فروری کو پلوامہ میں دہشت گرد گروہ جیش محمد کے حملے میں پچاس سے زائد ہندوستانی فوجی مارے گئے تھے- اس حملے کے بعد پاکستان اور ہندوستان کے مابین کشیدگی میں شدت پیدا ہو گئی تھی-