ہندوستان میں انتخابی گہما گہمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i346925-ہندوستان_میں_انتخابی_گہما_گہمی
لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کے تحت 9 ریاستوں کی 71 نشستوں کے لئے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی ان حلقوں میں انتخابی عمل شروع ہو گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۳, ۲۰۱۹ ۰۴:۲۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں انتخابی گہما گہمی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کے تحت 9 ریاستوں کی 71 نشستوں کے لئے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی ان حلقوں میں انتخابی عمل شروع ہو گیا۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کے تحت مہاراشٹر کی 17، راجستھان اور اتر پردیش کی 13، مغربی بنگال کی آٹھ، مدھیہ پردیش اور اڈیشہ کی چھ ، بہار کی پانچ اور جھارکھنڈ کی تین نشستوں کے لئے انتخابات ہوں گے۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل بھی شروع ہوگیا۔ کاغذات نامزدگی بھرنے کی آخری تاریخ 9 اپریل ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ 10 اپریل کو ہوگی اور 12 اپریل تک نام واپس لئے جا سکیں گے۔ 29 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوگی۔

اڈیشہ اسمبلی کی 42 نشستوں کے لئے بھی پولنگ 29 اپریل کو ہی ہوگی۔ اس کے لئے بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔