قابل تجدید توانائی آب و ہوا کےتحفظ کیلئے ضروری
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i346981-قابل_تجدید_توانائی_آب_و_ہوا_کےتحفظ_کیلئے_ضروری
ہندوستان کےنائب صدرنے نئی ٹیکنالوجیوں کو تلاش کرنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۴, ۲۰۱۹ ۰۵:۳۰ Asia/Tehran
  • قابل تجدید توانائی آب و ہوا کےتحفظ  کیلئے ضروری

ہندوستان کےنائب صدرنے نئی ٹیکنالوجیوں کو تلاش کرنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ہندوستان کےنائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بڑے پیمانے پرنئی اور قابل تجدید توانائی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی نہ صرف توانائی کی سلامتی کو یقینی بنائے گی بلکہ آب و ہوا کاتحفظ بھی کرے گی اور آلودگی کو کم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کی مناسب ترقی دوہرے مقصد کو پورا کرے گی۔ پہلا یہ کہ ملک کی توانائی کی سلامتی کے حصول کی سمت یہ نمایاں رول ادا کرے گی اور دوسرا یہ کہ یہ ماحولیاتی تشویش کو دور کرے گی جسے جنگی پیمانے پر حل کئے جانے کی ضرورت ہے۔

ہندوستان کےنائب صدرنے ماہرین سے کہا کہ وہ ہندوستان کی توانائی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے قابل تجدید توانائی کے سلسلے میں نئی ٹیکنالوجیوں کو تلاش کریں اوربجلی کی تیاری میں کوئلے کے استعمال نہ ہونے کے ہندوستان کے بین الاقوامی عہد کو پورا کریں۔