انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ پر ہندوستان کی نکتہ چینی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i347020-انسانی_حقوق_کونسل_کی_رپورٹ_پر_ہندوستان_کی_نکتہ_چینی
ہندوستان کی وزارت خارجہ نے اپنے ملک سے روہنگیا مسلمانوں کی بے دخلی کے بارے میں انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۳ Asia/Tehran
  •  انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ پر ہندوستان کی نکتہ چینی

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے اپنے ملک سے روہنگیا مسلمانوں کی بے دخلی کے بارے میں انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

 نئی دہلی میں ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کو ہندوستانی قوانین اور عدالتی فیصلے کے تحت بے دخل کیا گیا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی حکومت قانون اور عدالت کے فیصلوں کے تحت ایسے اقدامات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھے گی۔
 اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ماہرین نے اپنی ایک رپورٹ میں روہنگیا مسلمانوں کو جبری طور پر میانمار بھیجنے سے متعلق حکومت ہندوستان کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
 قابل ذکر ہے کہ حکومت ہندوستان نے تین روہنگیا مسلمانوں کو یہ کہتے ہوئے حکومت میانمار کے حوالے کر دیا کہ یہ لوگ غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہوئے تھے۔
حکومت ہندوستان اس سے پہلے بھی بارہ روہنگیا مسلمانوں کو ایسے ہی الزامات کے تحت بے دخل اور حکومت میانمار کے حوالے کر چکی ہے۔