ہندوستان میں کل پہلے مرحلے کے لئے ووٹنگ
ہندوستان میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کی انتخابی مہم کل شام ختم ہوگئی۔
ہندوستان میں کل پہلے مرحلے کیلئے ووٹنگ ہو گی جس کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔
پہلے مرحلے میں ہندوستان کی 20 ریاستوں کے کل 91 پارلیمانی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے- ریاست اترپردیش میں پہلے مرحلے میں آٹھ سیٹوں، آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں بالترتیب پچیس اور سترہ سیٹوں کے لئے ووٹنگ ہو گی۔
کل آخری مرحلے کی مہم کے دوران ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے مہاراشٹر، کرناٹک اور تمل ناڈو میں ریلیوں سے خطاب کیا۔ بی جے پی کے صدر امت شاہ نے ریاست تلنگانہ مہاراشٹر اور اڑیسہ میں عوامی جلسوں سے خطاب کیا-
جبکہ کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے آسام اور بہار میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کیا اور پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے مغربی اترپردیش میں انتخابی مہم چلائی-
ہندوستان کے عام انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے انتخابی مہم کل منگل کی شام ختم ہو گئی-