رافیل معاملے پر ہندوستان کی سپریم کورٹ کا اعلان
Apr ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۰ Asia/Tehran
ہندوستان کی سپریم کورٹ نے رافیل معاملے میں خاص اور خفیہ دستاویزات پر مرکزی حکومت کے استحقاق کے دعوے کو مسترد کر دیا۔
نئی دہلی سے ہندوستانی خبر رساں ایجنسی یواین آئی کی رپورٹ کے مطابق رافیل معاملے میں سپریم کورٹ نے بدھ کو مرکزی حکومت کو زبردست جھٹکا دیا اور خفیہ اور خاص دستاویزات کے بارے میں اس کے دعوے کو مسترد کر دیا۔
اس رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے رافیل طیاروں کی خریداری میں بدعنوانی کے معاملے کی سماعت کی اور خاص اور خفیہ دستاویزات پر مرکز کے استحقاق کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے دستاویزات کو عدالت میں پیش کرنا درست ہے۔
چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوزف کی بنچ نے مرکز کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت میرٹ کی بنیاد پر ہو گی اور اس کے لئے نئی تاریخ مقرر کی جائے گی۔