ہندوستان: انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے لئے انتظامات مکمل
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i347256-ہندوستان_انتخابات_کے_پہلے_مرحلے_کی_ووٹنگ_کے_لئے_انتظامات_مکمل
ہندوستان میں سترھویں پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان: انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے لئے انتظامات مکمل

ہندوستان میں سترھویں پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔

ہندوستان میں پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جمعرات کو مختلف ریاستوں میں اکیانوے نشستوں کے لئے ووٹنگ ہو گی۔ جن حلقوں میں پہلے مرحلے میں پولنگ ہوگی وہاں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
اسی کے ساتھ انتخابات کے بعد کے مراحل کے لئے سیاسی جماعتوں کی تشہیراتی مہم عروج پر ہے۔
اس دوران ہندوستانی الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی پر مبنی فلم  پی ایم نریندر مودی کی نمائش پر پابندی لگا دی۔ الیکشن کمیشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دس مارچ سے نافذ ضابطہ اخلاق کے پیش نظر اس فلم کی نمائش پر روک لگا دی گئی۔
دوسری طرف وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست گجرات میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب میں کانگریس پارٹی پر سخت ترین حملے کئے۔ انھوں نے کانگریس پارٹی پر دہشت گردی اور بدعنوانی کو فروغ دینے کا الزام لگایا۔
ادھر کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے امیٹھی پارلیمانی حلقے سے کاغذات نامزدگی داخل کرایا۔ انھوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی پر رافیل طیاروں کے سودے میں گھپلے کا الزام لگایا اور ایک بار پھر انہیں کھلی بحث کا چلینج دیا۔