ہندوستان میں انتخابات، پہلے مرحلے کی ووٹنگ
Apr ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۳ Asia/Tehran
ہندوستان میں لوک سبھا کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں جمعرات کی صبح اکیانوے نشستوں کے لئے ووٹنگ شروع ہوئی۔
نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ می بتایا گیا ہے کہ لوک سبھا کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ کے لئے انتخابی حلقوں اور پولنگ مراکز پر سیکورٹی کے نہایت سخت انتظامات کئے گئے۔
انتخابات کے پہلے مرحلے میں اکیاسی نشستوں پر انتخاب عمل میں آنا ہے جس کے لئے صبح سے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا۔
ہندوستان کے عام انتخابات سات مرحلوں میں ہو رہے ہیں۔ اعلان کیا گیا ہے کہ ووٹنگ کی گنتی تئیس مئی کو شروع ہو گی۔