ہندوستان کے عام انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i347968-ہندوستان_کے_عام_انتخابات_کے_تیسرے_مرحلے_کی_ووٹنگ
ہندوستان کے عام انتخابات میں منگل کو تیسرے مرحلے کے لئے ووٹ ڈالے گئے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے عام انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ

ہندوستان کے عام انتخابات میں منگل کو تیسرے مرحلے کے لئے ووٹ ڈالے گئے

منگل کو ہندوستان کی پندرہ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی ایک سو سولہ نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے گئے ۔ تیسرے مرحلے کے انتخابات میں ریاست گجرات کی سبھی چھبیس سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے- ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی آبائی ریاست گجرات کے صدر مقام احمد آباد میں ووٹ ڈالنے کے بعد عوام سے کہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں اور یہی جمہوریت کی طاقت ہے - دوسری جانب کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے تیسرے مرحلےکی ووٹنگ کے موقع پر کہا ہے کہ ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے وہ سوچ سمجھ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں - آج جن اہم رہنماؤں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم مشینوں میں بند ہوجائے گا ان میں گاندھی نگر سے بی جے پی کے صدر امت شاہ، وائناڈ سے کانگریس کے صدر راہل گاندھی اور رام پور سے سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان بھی شامل ہیں - اس درمیان اترپردیش، آسام، گوا اور مغربی بنگال میں ای وی ایم مشینوں میں خرابی کی بھی خبریں موصول ہوئی ہیں ۔ رام پور میں تین سو ای وی ایم مشینوں میں خرابی کے بعد سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ یا تو مشینیں خراب ہورہی ہیں یا بی جے پی کو ووٹ ٹرانسفر ہورہے ہیں - گوا میں عام آدمی پارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ ای وی مشینوں میں پڑنے والے ووٹ بی جے پی کو ٹرانسفر ہورہے ہیں ۔