نقلی دواؤں کے بارے میں امریکی دعوے کی ہندوستان کی جانب سے تردید
Apr ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
ہندوستان نے امریکہ کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے کہ وہ نقلی دوائیں تیار کر رہا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزیر صحت نے پیر کے روز نقلی دواؤں کی تیاری کے بارے میں امریکی نمائندے کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن، اس قسم کے دعوے کر کے سستی قیمت کی دواؤں کی پیداوار روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہندوستان سے برآمد ہونے والی تمام دواؤں کی مکمل نگرانی ہوتی ہے اور پوری دیکھ بھال کے بعد ہی یہ دوائیں برآمد کی جاتی ہیں۔
حال ہی میں امریکی تجارتی نمائندے نے ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ہندوستان میں تیار کی جانے والی بیس فیصد دوائیں، نقلی ہوتی ہیں۔
ہندوستان کا کہنا ہے کہ وہ عالمی منڈیوں میں کم قیمت پر دوائیں برآمد کرتا ہے اور امریکہ اسی بنا پر جھوٹے الزامات عائد کر کے سستی دواؤں کی پیداوار رکوانے کی کوشش کر رہا ہے۔