ہندوستان: چوتھے مرحلے میں 64 جبکہ کشمیرمیں 10.32فیصد پولنگ
ہندوستان میں لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں نو ریاستوں کی 72سیٹوں کے لئے پیر کو 64فیصد سے زیادہ جبکہ کشمیرمیں 10.32فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
الیکشن کمیشن آف ہند کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں تشدد کے کچھ و اقعات کو چھوڑ کر پولنگ پرامن ماحول میں ہوئی۔الیکشن کمیشن کے مطابق شام سات بجے تک موصولہ رپورٹوں کے مطابق ایک لاکھ 40ہزار 849پولنگ مراکز پر مجموعی طورپر 12,79,58.477رائے ہندگان میں سے 62.19فیصد نے ووٹ ڈالے۔ اس کے ساتھ ہی 961امیدواروں کی انتخابی قسمت الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم)میں قید ہوگئی۔
مدھیہ پردیش میں چھندواڑہ اسمبلی حلقہ کے لئے بھی ضمنی انتخابات ہوئے جن میں وزیراعلی کملناتھ انتخابی میدان میں ہیں۔ اس سیٹ پر 65.15فیصد پولنگ ہوئی۔ جبکہ ہندوستان کے زیر انتظام جنوبی کشمیر کے اننت ناگ پارلیمانی حلقے کی دوسرے مرحلے کی پولنگ میں پیر کے روز ضلع کولگام میں سخت سیکورٹی میں محض 10.32فیصدی ووٹنگ ریکارڈ کی گئی جو پہلے مرحلے کی ضلع اننت ناگ کی ووٹنگ سے بھی کم ہے۔