ایرانی تیل کی درآمدات جاری رکھنے پر ہندوستان اور جنوبی کوریاکی تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i348357-ایرانی_تیل_کی_درآمدات_جاری_رکھنے_پر_ہندوستان_اور_جنوبی_کوریاکی_تاکید
ہندوستان اور جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ وہ ایران سے تیل کی درآمدات جاری رکھیں گے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۸ Asia/Tehran
  • ایرانی تیل کی درآمدات جاری رکھنے پر ہندوستان اور جنوبی کوریاکی تاکید

ہندوستان اور جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ وہ ایران سے تیل کی درآمدات جاری رکھیں گے۔

ہندوستانی وزیرخارجہ سشما سوراج نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پمپیؤ سے ٹیلی فونی گفتگو میں کہا کہ ہندوستان کو مزید عرصے کے لئے ایران سے تیل کی درآمدات کا حق حاصل ہونا چـاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو ایران سے تیل کی درآمدات کی راہ میں کسی بھی طرح کی امریکی پابندی نہیں ہونی چاہئے۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کے اقتصادی انرجی کے ادارے نے بھی کہا ہے کہ ایران جیسے اچھے اور آئیڈیل تیل کا عالمی منڈی میں کوئی متبادل نہیں ہے اور جنوبی کوریا کی آئیل ریفائنریاں دیگر ملکوں حتی قطر سے بھی ہلکے تیل خریدنے کے لئے تیار نہیں ہیں کیونکہ دیگر ملکوں کے تیل کی قیمتیں زیادہ ہیں۔

جنوبی کوریا کے اقتصادی انرجی کے ادارے نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کی ریفائنریاں قطر اور ایران کے تیل و گیس کو ریفائن کرنے کے لئے تیارکی گئی ہیں اور ریفائن کے وقت ان میں بہت کم فضلہ نکلتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے پچھلے دنوں اعلان کیا ہے کہ وہ ایران سے تیل خریدنے والے آٹھ ملکوں کو دئے گئے استثنا کی مدت میں اب توسیع نہیں کرے گا۔ امریکا کے اس فیصلے کی ایران سے تیل خریدنے والے ملکوں نے سخت مخالفت کی ہے۔