نکسلائٹ چھاپہ ماروں کا حملہ، سولہ ہندوستانی پولیس اہلکار ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i348408-نکسلائٹ_چھاپہ_ماروں_کا_حملہ_سولہ_ہندوستانی_پولیس_اہلکار_ہلاک
ہندوستان کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے علاقے گڑھ چرولی میں نکسلائٹ چھاپہ ماروں نے بم کا دھماکہ کر کے پولیس کی ایک گاڑی کو اڑا دیا جس میں سولہ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
  •  نکسلائٹ چھاپہ ماروں کا حملہ، سولہ ہندوستانی پولیس اہلکار ہلاک

ہندوستان کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے علاقے گڑھ چرولی میں نکسلائٹ چھاپہ ماروں نے بم کا دھماکہ کر کے پولیس کی ایک گاڑی کو اڑا دیا جس میں سولہ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے علاقے گڑھ چرولی میں نکسلائٹ چھاپہ ماروں نے پولیس کی ایک گشتی گاڑی کے راستے میں خوفناک بم دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس کی گاڑی کے پڑخچے اڑ گئے اور اس میں سوار سولہ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے-

ریاست مہاراشٹر کے ریاستی وزیرمملکت برائے داخلہ امور نے اس واقعے کی تصدیق کر دی ہے- خبروں میں کہا گیا ہے نکسلائٹ چھاپہ ماروں کی کارروائیوں سے متاثرہ علاقے گڑھ چرولی میں پولیس کی گاڑی پر یہ حملہ اس وقت ہوا جب بدھ  کی صبح  پولیس کا یہ دستہ اس مقام  کی جانب جا رہا تھا جہاں نکسلائٹ چھاپہ ماروں نے واقعے سے کچھ دیر قبل بیس سے پچیس گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی-

دھماکے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس فورس اور نکسلائٹ چھاپہ ماروں کے درمیان فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا- ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے اس حملے کی مذمت کی ہے- انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ گڑھ چرولی میں یہ حملہ نفرت انگیز ہے اور ہم لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں-