ہندوستان کے خلاف داعش دہشت گرد گروہ کی دھمکی
May ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
افغانستان کی وزارت دفاع نے غزنی اور ہرات صوبوں میں طالبان کے پچاس سے زائد عناصر کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت دفاع کے پریس دفتر نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی کے مختلف علاقوں میں طالبان کے ٹھکانوں کے خلاف افغان فضائیہ کی کارروائیوں میں طالبان کے چوالیس عناصر ہلاک ہوئے۔افغان فضائیہ نے اسی طرح افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں چشتی شریف کے علاقے میں طالبان کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس میں طالبان کے گیارہ افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے۔