ہندوستان میں پانچویں مرحلے کے انتخابات کے موقع پر کشمیر میں ہڑتال
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i348694-ہندوستان_میں_پانچویں_مرحلے_کے_انتخابات_کے_موقع_پر_کشمیر_میں_ہڑتال
ہندوستان میں انتخابات کے پانچویں مرحلے کی ووٹنگ کے دن ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں نئی دہلی کی تشدد پسند پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر ہڑتال کی گئی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں پانچویں مرحلے کے انتخابات کے موقع پر کشمیر میں ہڑتال

ہندوستان میں انتخابات کے پانچویں مرحلے کی ووٹنگ کے دن ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں نئی دہلی کی تشدد پسند پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر ہڑتال کی گئی۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز کی جانے والی ہڑتال کے نتیجے میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں تمام تجارتی و تعلیمی مراکز نیز سرکاری دفاتر بند رہے۔کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی نے اتوار کے روز کشمیری عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ نئی دہلی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر ہڑتال اور انتخابات کا بائیکاٹ کریں۔بیشتر کشمیر عوام نے اس سے قبل کے مراحل میں بھی انتخابات کا بائیکاٹ کیا اور ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ نہیں لیا۔