ہندوستان میں پانچویں مرحلے کے الیکشن کی پولنگ ختم
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i348707-ہندوستان_میں_پانچویں_مرحلے_کے_الیکشن_کی_پولنگ_ختم
ہندوستان میں پارلیمانی الیکشن کے پانچویں مرحلے میں پولنگ کا تناسب مجوعی طور پر باسٹھ فیصد سے زائد بتایا گیا ہے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں پانچویں مرحلے کے الیکشن کی پولنگ ختم

ہندوستان میں پارلیمانی الیکشن کے پانچویں مرحلے میں پولنگ کا تناسب مجوعی طور پر باسٹھ فیصد سے زائد بتایا گیا ہے ۔

پیر کو ہندوستان کے پارلیمانی الیکشن کے پانچویں مرحلے میں سات ریاستوں کی اکیاون پارلیمانی نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے گئے ۔ نئی دہلی سے ہندوستانی خبررساں ایجنسی یو این آئی کی رپورٹ کے مطابق پانچویں مرحلے میں مجموعی طور پر پولنگ کا تناسب باسٹھ اعشاریہ پانچ چھے  فیصد رہا ۔ اس رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال اور جموں و کشمیر کے اننت ناگ پارلیمانی حلقوں میں تشدد کے اکا دکا واقعات کو چھوڑ کو مجموعی طور پر پولنگ پر امن رہی ۔ سب سے زیادہ پولنگ مغربی بنگال کی سات نشستوں کے لئے ہوئی جہاں پولنگ کا مجموعی تناسب چوہتر اعشاریہ صفر چھے فیصد بتایا گیاہے اور سب  سے کم پولنگ جموں و کشمیر میں ہوئی جہاں پولنگ کا تناسب سترہ اعشاریہ صفر سات فیصد رہا۔