ہندوستان کے عام انتخابات کا آخری مرحلہ پرتشدد
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i349178-ہندوستان_کے_عام_انتخابات_کا_آخری_مرحلہ_پرتشدد
ہندوستان میں عام انتخابات کے آخری مرحلے سے قبل حکمراں اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان سیاسی بیان بازیوں اور الزامات و جوابی الزامات کا سلسلہ اپنی آخری حدوں کو پہنچ گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۶, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے عام انتخابات کا آخری مرحلہ پرتشدد

ہندوستان میں عام انتخابات کے آخری مرحلے سے قبل حکمراں اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان سیاسی بیان بازیوں اور الزامات و جوابی الزامات کا سلسلہ اپنی آخری حدوں کو پہنچ گیا ہے۔

ہندوستان کے عام انتخابات کے آخری مرحلے کے لئے پولنگ انیس مئی کو ہو گی- اس درمیان منگل کو کولکتہ میں بی جے پی کے صدر امت شاہ کے روڈ شو کے دوران بھڑکے فسادات کے بعد الیکشن کمیشن نے ریاست مغربی بنگال کی نو سیٹوں کے لئے ہونے والے الیکشن کی انتخابی مہم کا وقت چوبیس گھنٹے کم کر دیا ہے-

الیکشن کمیشن کے اس فیصلے پر اپوزیشن جماعتوں نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملکی جمہوریت کی تاریخ میں ایک سیاہ دن ہے- کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر امت شاہ کے اشارے پر کام کر رہا ہے-

بی ایس پی سماج وادی پارٹی، ٹی ڈی پی اور آرجے ڈی نے بھی الیکشن کمیشن پر جانبدرای کا الزام لگایا ہے اور اسے جمہوریت کے لئے خطرناک بتایا ہے۔ دوسری جانب ریاست اترپردیش کے شہر مئو میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے ٹی ایم سی اور ممتا بنرجی پر شدید حملہ کیا اور کہا ہے کہ ٹی ایم سی کے کارکنوں اور غنڈوں نے بی جے پی کے روڈ شو پر حملہ کیا۔