ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہڑتال
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے عوام نے نئی دہلی کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف بطور احتجاج ہڑتال کی۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جمعے کے روز کی جانے والی ہڑتال کے نتیجے میں تمام سرگرمیاں معطل رہیں اور سرکاری و تجارتی نیز تربیتی مراکز اور دوکانیں بند رہیں۔
یہ ہڑتال حریت کانفرنس کے مختلف رہنماؤں منجملہ سید علی شاہ گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کی اپیل پر کی گئی۔
دوسری جانب ہندوستان نے جموں و کشمیر مین اپنے سیکورٹی اہلکاروں کو مکمل چوکس کر دیا۔
نئی دہلی کی جانب سے یہ اقدام ایسی خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر عمل میں لایا گیا کہ جموں و کشمیر میں سیکورٹی اہلکاروں پر حملے ہو سکتے ہیں۔
جمعرات کے روز بھی پلوامہ کے علاقے میں ہندوستان کے سیکورٹی اہلکاروں اور مسلح کشمیریوں میں ہونے والی جھڑپ میں تین حملہ آور، ایک کشمیری اور ایک ہندوستانی سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوا تھا۔