ہندوستان میں عام انتخابات کا آخری مرحلہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i349320-ہندوستان_میں_عام_انتخابات_کا_آخری_مرحلہ
ہندوستان میں عام انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں عام انتخابات کا آخری مرحلہ

ہندوستان میں عام انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

ہندوستان کے الیکشن کمیشن اور میڈیا رپورٹوں کے مطابق ملک کی سات ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ایک علاقے میں انسٹھ سیٹوں کے لئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ آخری مرحلے کی ووٹنگ کے دوران جن اہم شخصیات کی قسمت کا فیصلہ ہوگا ان میں وزیراعظم نریندرمودی بھی شامل ہیں جو بنارس سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سات موجودہ مرکزی وزرا کی قسمت کا فیصلہ بھی آج ہی کی ووٹنگ میں ہوگا۔

اس درمیان اطلاعات ہیں کہ ریاست مغربی بنگال میں ووٹنگ کے دوران ایک بار پھر پرتشدد کے واقعات رونما ہوئے ہیں جہاں ریاست میں برسراقتدار ٹی ایم سی اور مرکز میں برسراقتدار بی جے پی کے کارکنوں کے درمیان لڑائی ہوئی جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ساتویں اور آخری مرحلے کے لئے ووٹنگ کے خاتمے کے فورا بعد ایکزیٹ پول بھی آنا شروع ہوجائیں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی اور نتائج تیئیس مئی کو آئیں گے میڈیا کی خبروں میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو سب سے زیادہ پولنگ مغربی بنگال اور جھارکھنڈ میں ہوئی جبکہ ریاست اترپردیش میں ووٹنگ کی رفتار بہت زیادہ نہیں رہی۔