ہندوستان کے انتخابات، ووٹوں کی گنتی کی تیاری مکمل
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i349454-ہندوستان_کے_انتخابات_ووٹوں_کی_گنتی_کی_تیاری_مکمل
ہندوستان کے پارلیمانی الیکشن میں ووٹوں کی گنتی کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۳:۵۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے انتخابات، ووٹوں کی گنتی کی تیاری مکمل

ہندوستان کے پارلیمانی الیکشن میں ووٹوں کی گنتی کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا کی پانچ سو بیالیس نشستوں اور چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں پڑنے والے ووٹوں کی گنتی جمعرات کو ایک ساتھ شروع ہوگی جس کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ووٹوں کی گنتی پہلے ہی کی طرح ہو گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق گنتی پوری ہونے کے بعد ہی وی وی پی اے ٹی کی پرچیوں کو ای وی ایم سے ملایا جائے گا۔
ادھر ریاست اترپردیش میں جمعرات کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے پیش نظر سیکورٹی کافی بڑھا دی گئی ہے۔ یو این آئی کے مطابق ووٹوں کی گنتی کے مراکز اور حساس اضلاع میں یوپی پولیس کے ساتھ ہی پی اے سی کی سو کمپنیاں اور سی آر پی ایف یعنی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی دو سو کمپنیاں تعینات کر دی گئ ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پوری ریاست میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی ہے۔ یوپی کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آنند کمار نے بدھ کو بتایا ہے کہ ووٹوں کی گنتی کے مراکز پر تھری ٹائر سیکورٹی سسٹم نافذ کر دیا گیا ہے جہاں بغیر پاس کے کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔