ہندوستان کا گائیڈڈ بم کا تجربہ
May ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۴:۰۵ Asia/Tehran
ہندوستان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ڈیفنس ریسرچ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے پانچ سو کلو گرام کلاس کے ایک گائیڈڈ بم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
ہندوستان کے دفاعی تحقیقاتی و ترقیاتی ادارے ڈی آر ڈی او کے حوالے سے وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ جدید قسم کے اس بم کا جو ایٹمی وارہیڈ بھی لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ریاست راجستھان کے پوکھرن علاقے میں تجربہ کیا گیا اور اپنے صحیح نشانے پر لگا-
بعض میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے ذریعے پانچ سو کلوگرام کلاس کے گائیڈڈ بم کا تجربہ حال ہی میں پاکستان کے نئے میزائلی تجربے کے جواب میں کیا گیا ہے۔
پاکستانی فوج نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ اس نے شاہین دو بیلسٹیک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے- یہ میزائل بھی ایٹمی وارہیڈ لے جا سکتا ہے۔