ہندوستان کا گائیڈڈ بم کا تجربہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i349593-ہندوستان_کا_گائیڈڈ_بم_کا_تجربہ
ہندوستان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ڈیفنس ریسرچ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے پانچ سو کلو گرام کلاس کے ایک گائیڈڈ بم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۴:۰۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا گائیڈڈ بم کا تجربہ

ہندوستان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ڈیفنس ریسرچ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے پانچ سو کلو گرام کلاس کے ایک گائیڈڈ بم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ہندوستان کے دفاعی تحقیقاتی و ترقیاتی ادارے ڈی آر ڈی او کے حوالے سے وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ جدید قسم کے اس بم کا جو ایٹمی وارہیڈ بھی لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ریاست راجستھان کے پوکھرن  علاقے میں تجربہ کیا گیا اور اپنے صحیح نشانے پر لگا-

بعض میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے ذریعے پانچ سو کلوگرام کلاس کے گائیڈڈ بم کا تجربہ حال ہی میں پاکستان کے نئے میزائلی تجربے کے جواب میں کیا گیا ہے۔

پاکستانی فوج نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ اس نے شاہین دو بیلسٹیک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے- یہ میزائل بھی ایٹمی وارہیڈ لے جا سکتا ہے۔