ہندوستان میں عام انتخابات کے اخراجات
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i349893-ہندوستان_میں_عام_انتخابات_کے_اخراجات
ہندوستان کے پارلیمانی انتخابات پر مجموعی طور پر ساٹھ ہزار کروڑ روپئے کی رقم خرچ ہوئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں عام انتخابات کے اخراجات

ہندوستان کے پارلیمانی انتخابات پر مجموعی طور پر ساٹھ ہزار کروڑ روپئے کی رقم خرچ ہوئی ہے۔

ہندوستانی خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق سینٹر فار میڈیا اسٹیڈیز نے ہندوستان کے پارلیمانی الیکشن کے بارے میں ایک رپورٹ تیار کی ہے جو تین جون کو باضابطہ طور پر جاری کی جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ یہ رپورٹ ہندوستان کے سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی نے تیار کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق دو ہزار انیس کے پارلیمانی الیکشن پر اب تک سبھی پارلیمانی انتخابات میں سب سے زیادہ رقم خرچ ہوئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق دو ہزار چودہ کے پارلیمانی انتخابات پر تقریبا تیس ہزار کروڑ روپئے خرچ ہوئے تھے جو دو ہزار انیس کے پارلیمانی انتخابات میں بڑ ھ کر ساٹھ ہزار کروڑ روپئے ہو گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق دو ہزار انیس کے انتخابات میں مجموعی طور پر ہر پارلیمانی حلقے میں تقریبا سو کروڑ روپئے خرچ ہوئے۔