ایشین یوتھ ویٹ لفٹنگ: ایران رنر اپ
ایشین یوتھ ویٹ لفٹنگ میں ایران کی لڑکیوں کی ٹیم نے پہلی بار دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ لڑکوں کی ٹیم بھی رنر اپ رہی
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ایشین یوتھ ویٹ لفٹنگ چیپمین شپ کے فائنل میں ایران کی لڑکیوں کی ٹیم نے 534 پوائنٹس کے ساتھ، پہلی بار دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
اس رپورٹ کے مطابق قزاقستان کی لڑکیوں کی ٹیم نے 551 پوائنٹس کے ساتھ چیپین شپ، ایران کی لڑکیوں کی ٹیم، 534 پوائنٹس کے ساتھ رنر اپ پوزیشن اور ازبکستان کے ٹیم نے 514 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ان مقابلوں میں ایران کی لڑکیوں کی ٹیم نے مجموعی طور پر سونے کے 6، چاندی اور کانسی کے 3-3 تین تمغے حاصل کئے۔
ایشین یوتھ ویٹ لفٹنگ چیپمین شپ میں ایران کی لڑکوں کی ٹیم نے بھی سونے کے 9، چاندی کے 4 اور کانسی کے 2 تمغوں اور 530 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔
میزبان ازبکستان کی لڑکوں کی ٹیم نے پہلی اور قزاقستان کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel