قرقیزستان میں پاکستان ہندوستان وزرائے اعظم کی ملاقات کا امکان نہیں، ہندوستان
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i350139-قرقیزستان_میں_پاکستان_ہندوستان_وزرائے_اعظم_کی_ملاقات_کا_امکان_نہیں_ہندوستان
حکومت ہندوستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کے امکان کو مسترد کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
  • قرقیزستان میں پاکستان ہندوستان وزرائے اعظم کی ملاقات کا امکان نہیں، ہندوستان

حکومت ہندوستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کے امکان کو مسترد کر دیا۔

 ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان روش کمار کے مطابق پاکستان اور ہندوستان  کے وزرائے اعظم کے درمیان آئندہ ہفتے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔
قرقیزستان میں اس ماہ کی تیرہ اور چودہ تاریخ کو ہونے والی کانفرنس میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی، دونوں شرکت کریں گے۔  
اس سے پہلے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے باہمی تنازعات کے حل کے لیے ہندوستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنے ملک کی آمادگی اعلان کیا تھا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ان کے ملک کی حکومت ہندوستان کے ساتھ پائے جانے والے اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتی ہے۔