ہندوستان کے وزیر اعظم کا دورہ سری لنکا
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i350235-ہندوستان_کے_وزیر_اعظم_کا_دورہ_سری_لنکا
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی مالدیپ کا سرکاری دورہ مکمل کر کے اتوار کو سری لنکا کے سرکاری دورے پر دارالحکومت کولمبو پہنچے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۹, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے وزیر اعظم کا دورہ سری لنکا

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی مالدیپ کا سرکاری دورہ مکمل کر کے اتوار کو سری لنکا کے سرکاری دورے پر دارالحکومت کولمبو پہنچے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق کولمبو کے بندرا نائیکے انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر سری لنکا کے وزیر اعظم رانل وکرمہ سنگھے نے ان کا استقبال کیا۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کولمبو پہنچنے پر کہا کہ ہندوستان اپنے دوستوں کو کبھی فراموش نہیں کرتا۔ انھوں نے کہا کہ وہ کولمبو پہنچ کر بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ نریندر مودی نے کہا کہ چار سال میں یہ ان کا سری لنکا کا تیسرا دورہ ہے۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو مالے سے کولمبو سے روانگی سے قبل مالدیپ کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ ان کے دو روزہ دورہ مالدیپ سے دونوں ملکوں کے خوشگوار تعلقات پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ نریندر مودی نے اسی کے ساتھ حکومت مالدیپ کی میزبانی کا بھی شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ دورہ مالدیپ میں ہفتے کو ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح نے ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز ، نشان عزالدین سے نوازا تھا۔