ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال میں جونیئر ڈاکٹروں کی جاری ہڑتال
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i350538-ہندوستان_کی_ریاست_مغربی_بنگال_میں_جونیئر_ڈاکٹروں_کی_جاری_ہڑتال
ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال میں جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال سنیچر کو بھی جاری رہی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۴:۲۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال میں جونیئر ڈاکٹروں کی جاری ہڑتال

ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال میں جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال سنیچر کو بھی جاری رہی۔

کولکتہ سے موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے سنیچر کو بھی اسپتالوں کے او پی ڈی کا کام کاج ٹھپ رہا جس کی وجہ سے مریضوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ہڑتال کرنے والے ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ انہیں مزید سیکورٹی فراہم کی جائے۔

یاد رہے کہ مسئلے کا حل نکالنے کے لئے سینیئر ڈاکٹروں نے جمعے کی شام ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد اعلان کیا گیا تھا کہ وزیر اعلی نے مذاکرات کے لئے جونیئر ڈاکٹروں کو سنیچر کی شام سیکریٹریٹ میں آنے کی دعوت دی ہے لیکن جونیئر ڈاکٹروں نے یہ دعوت مسترد کر دی۔

ہندوستانی خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق جونیئر ڈاکٹروں نے اعلان کیا ہے کہ وہ وزیر اعلی سے ملاقات اور مسئلے کا حل نکالنے کے لئے مذاکرات کے لئے تیار ہیں تاہم اس کے لئے وزیر اعلی کو خود ان کے پاس آنا ہو گا۔ جونئیر ڈاکٹروں نے اسی کے ساتھ وزیر اعلی کے جمعرات کے خطاب کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے ان سے غیر مشروط طور پر معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا۔