ہندوستان میں طلاق ثلاثہ بل پرہنگامہ آرائی کےآثار
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i350816-ہندوستان_میں_طلاق_ثلاثہ_بل_پرہنگامہ_آرائی_کےآثار
طلاق ثلاثہ بل پر آج پھر ہندوستانی پارلیمنٹ لوک سبھا میں پیش ہوگا جس پر ہنگامہ آرائی کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jun ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۲:۳۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں طلاق ثلاثہ بل پرہنگامہ آرائی کےآثار

طلاق ثلاثہ بل پر آج پھر ہندوستانی پارلیمنٹ لوک سبھا میں پیش ہوگا جس پر ہنگامہ آرائی کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔

حکومت نے ستمبر 2018 اور فروری 2019 میں دو بار تین طلاق بل آرڈیننس جاری کیا تھا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ لوک سبھا میں یہ متنازعہ بل پاس ہونے کے بعد راجیہ سبھا میں زیرالتوا رہا ہے۔

مسلم معاشرے میں ایک بار میں تین طلاق پر پابندی لگانے سے متعلق نیا بل حکومت جمعہ کو لوک سبھا میں پیش کرے گی۔ لوک سبھا سے متعلق کارروائی فہرست کے مطابق مسلم خواتین شادی حقوق تحفظ بل 2019 لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ گزشتہ ماہ 16ویں لوک سبھا کی مدت کار مکمل ہونے کے بعد گزشتہ بل غیر موثر ہوگیا تھا کیونکہ یہ راجیہ سبھا میں زیرالتوا تھا۔

دراصل لوک سبھا میں کسی بل کے منظور ہو جانے اور راجیہ سبھا میں اس کے زیرالتوا رہنے کی حالت میں ایوان زیریں (لوک سبھا) کے تحلیل ہونے پر وہ بل غیر موثر ہو جاتا ہے۔ حالانکہ طلاق ثلاثہ بل منظور کرانے کے لئے مودی حکومت پوری طرح پرعزم ہے جبکہ گزشتہ حکومت میں اس کی اپوزیشن کی جانب سے مخالفت کی گئی تھی۔ وہیں باہرمسلم تنظیموں نے بھی اس پراحتجاج کیا تھا۔