ہندوستان کے شہر جے پورمیں فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد دفعہ 144 نافذ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i353440-ہندوستان_کے_شہر_جے_پورمیں_فرقہ_وارانہ_کشیدگی_کے_بعد_دفعہ_144_نافذ
جے پور میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے پیش نظر اب 15 پولیس اسٹیشنوں کی حدود میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۴, ۲۰۱۹ ۰۵:۳۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے شہر جے پورمیں فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد دفعہ 144 نافذ

جے پور میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے پیش نظر اب 15 پولیس اسٹیشنوں کی حدود میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد جے پور پولیس نے  گلتا گیٹ ، رام گنج ، سبھاش چوک ، مانک چوک ، برہما پوری ، کوتھاولی ، سنجے سرکل ، ناہر گڑھ ، شاستری نگر ، بھٹہ بستی ، آدرش نگر ، موتی ڈنگری ، لال کوٹی ، ٹرانسپورٹ نگراور جواہرنگر میں رات سے دفعہ 144 کا نفاذ کیاہے۔

واضح رہے کہ منگل کے روز راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے عیدگاہ علاقہ میں پرتشدد واقعات کے بعد منگل کی رات پھر ایک بار حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ ہجوم کو قابو میں کرنے کے لیے پولیس کو لاٹھی چارج کرناپڑا۔ گزشتہ دو دنوں سے جے پور میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں اور کل رات 30 گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ جس کے بعد 15 پولیس اسٹیشنوں کی حدود میں دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے انٹرنیٹ خدمات کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گزشتہ رات 30 گاڑیوں میں توڑپھوڑ کے بعد دو فرقوں کے درمیان پتھراؤ کے واقعات ہوئے۔ جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔

فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد پولیس نے 5 افراد کوگرفتار کیااور 60 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے۔ جس کے بعد منگل کے روز حالات پرامن تھے۔ لیکن منگل کی رات میں حالات ایک بارپھر کشیدہ ہوگئے ۔