Sep ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۷:۱۷ Asia/Tehran
  • ہندوستانی معیشت مودی حکومت کی بدانتظامی کا شکار

ہندوستان کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی اقتصادی بدانتظامی کے باعث ملکی معیشت کساد بازاری کا شکار ہے۔

ہندوستان کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ملک کی معیشت میں گراوٹ پر مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی معیشت میں آگے بڑھنے کی صلاحیت ہے، لیکن مودی حکومت کی اقتصادی بدانتظامی کے سبب یہ آج کساد بازاری سے برسر پیکار ہے۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے اتوار کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ ملک کا اقتصادی بحران بدانتظامی کا شکار ہوا ہے۔ حکومت کو کسی طرح کی سیاست کئے بغیر ملک کو اقتصادی بحران سے باہر نکالنے کی کوشش کرنا چاہئے، کیونکہ ملک طویل اقتصادی بحران کو برداشت نہیں کر سکتا ہے۔

 قابل غور ہے کہ ہندوستان کی جی ڈی پی اعداد و شمار میں ترقی کی شرح سوا چھ سال کے کمترین پانچ فیصد پر آ گئی ہے۔