ہندوستان کا خلیج فارس میں فوجیں بھیجنے کا کوئی ارداہ نہیں
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i354569-ہندوستان_کا_خلیج_فارس_میں_فوجیں_بھیجنے_کا_کوئی_ارداہ_نہیں
ہندوستان کے وزیر اعطم نے کہا ہے کہ ان کا ملک کسی صورت میں اپنی فوجیں آبنائے ہرمز اور خلیج فارس روانہ نہیں کرے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۵ Asia/Tehran
  •  ہندوستان کا خلیج فارس میں فوجیں بھیجنے کا کوئی ارداہ نہیں

ہندوستان کے وزیر اعطم نے کہا ہے کہ ان کا ملک کسی صورت میں اپنی فوجیں آبنائے ہرمز اور خلیج فارس روانہ نہیں کرے گا۔

 روس کے شہر ولادی وستوک میں ایسٹرن اکنامک فورم کے موقع پر صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ہندوستان کا خلیج فارس میں فوجیں بھیجنے کا کوئی ارداہ نہیں۔انہوں نے خلیج فارس میں جہازرانی کے تحفظ کو ضروری قرار دیا۔امریکہ کی فوجی موجودگی کی وجہ سے خلیج فارس کے علاقے میں سخت کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ امریکہ خلیج فارس میں جہازرانی کے تحفظ کے نام پر سمندری اتحاد قائم کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہے تاہم دنیا کے بیشتر ملکوں نے ایسے کسی بھی اتحاد میں شمولیت سے انکار کردیا ہے۔