چھپن روز بعد بھی وادی کشمیر کے حالات کشیدہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i355684-چھپن_روز_بعد_بھی_وادی_کشمیر_کے_حالات_کشیدہ
ہندوستان کے زیر کنٹرول کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے چھپن روز بعد بھی اس علاقے کے حالات معمول پر نہیں آسکے ہیں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۹ Asia/Tehran
  • چھپن روز بعد بھی وادی کشمیر کے حالات کشیدہ

ہندوستان کے زیر کنٹرول کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے چھپن روز بعد بھی اس علاقے کے حالات معمول پر نہیں آسکے ہیں

ہندوستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یو این آئی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیرکنٹرول جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والی آئین ہند کی دفعہ تین سو ستر کو منسوخ کرنے کے چھپن  دن بعد بھی حالات بدستور کشیدہ ہیں اور معمول پر نہیں آسکے ہیں۔ یو این آئی کے مطابق وادی کے مختلف  شہری  کئی نشیبی علاقوں میں پتھراؤ کرنے والے افراد کو منتشر کرنے کے لئے سیکورٹی دستوں نے آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج کیا ۔ پتھراؤ میں دس سے زیادہ گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔ ہندوستان کے سرکاری ذرائع کا دعوی ہے کہ وادی میں کہیں بھی کرفیو جیسی پابندی نہیں ہے تاہم چار یا چار سے زیادہ افراد کے ایک ساتھ جمع ہونے سے روکنے کے لئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے اور موبائل اور انٹرنیٹ خدمات بھی معطل ہیں۔