کولمبیا زلزلہ: عوام اور حکومت سے ایران کا اظہار ہمدردی
Aug ۱۲, ۲۰۲۶ ۱۴:۲۲ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران نے کولمبیا میں آنے والے بھیانگ زلزلے پر کولمبیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک پیغام جاری کرکے زلزلے میں ہلاکتوں پر کولمبیائی عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کی ہے۔
اسماعیل بقائی نے اپنے اس پیغام میں زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار اور زخمیوں کے لئے جلد شفایابی کی آرزو کی ہے۔
واضح رہے کہ کولمبیا میں پیر کے روز بھیانک زلزلہ آیا تھا جس میں اب تک ڈھائی سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ زلزلے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں اور سینکڑوں عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس