ایران علاقے کا ایک طاقتور ملک ہے، ہندوستان
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i355771-ایران_علاقے_کا_ایک_طاقتور_ملک_ہے_ہندوستان
ہندوستان کے وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کا ایک طاقتور اور مستحکم ملک ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران علاقے کا ایک طاقتور ملک ہے، ہندوستان

ہندوستان کے وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کا ایک طاقتور اور مستحکم ملک ہے

ہندوستانی وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے واشنگٹن میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کا ایک طاقتور اور مستحکم ملک ہے ۔ ہندوستانی وزیرخارجہ نے امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات سے قبل نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا ان کا کہنا تھا کہ نئی دہلی اپنی ضرورت کا تیل تہران سے خریدنے کے لئے کسی ملک سے اجازت نہیں لے گا- ہندوستان ایرانی تیل کا ایک بڑا خریدار ملک شمار ہوتا ہے ۔ ہندوستانی وزیرخارجہ نے ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ وہ روس سے بھی دفاعی ساز و سامان خریدنے کا سلسلہ جاری رکھےگا -