ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کے تحفظ پر ہندوستان کی تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i355876-ایران_کے_ساتھ_اقتصادی_تعلقات_کے_تحفظ_پر_ہندوستان_کی_تاکید
ہندوستان کے وزیرخارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات برقرار رکھنے پر تاکید کی ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کے تحفظ پر ہندوستان کی تاکید

ہندوستان کے وزیرخارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات برقرار رکھنے پر تاکید کی ہے

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے امریکہ میں اعلان کیا کہ حکومت ہندوستان اور تہران کے درمیان گہرے تعلقات ہیں اور اسی بنا پر ہندوستان ایران کے ساتھ اپنے اقتصادی تعلقات برقرار رکھےگی۔ ہندوستان کے وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ موجودہ دنیا میں ایران اور ہندوستان ایک دوسرے کو درپیش چیلنجوں اور مواقع کو سچائی سے درک کر رہے ہیں اور نئی دہلی اور تہران نہایت مضبوط سیاسی و ثقافتی تعلقات کے حامل ہیں۔ہندوستان، ایرانی تیل کے بڑے خریداروں میں شمار ہوتا ہے اور اسی طرح ہندوستان ایران کے تعاون سے جنوبی ایران کی چابہار بندرگاہ کی توسیع کے ذریعے اپنی برآمدات کو افغانستان اور وسطی ایشیاء کے ممالک تک فروغ دینے کی کوشش کررہا ہے۔