ہندوستانی عوام کو اقتصادی کساد بازاری پر تشویش
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i356063-ہندوستانی_عوام_کو_اقتصادی_کساد_بازاری_پر_تشویش
ہندوستان کے ریزروبینک کے تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا ہے کہ اس ملک کے عوام اقتصادی کساد بازاری اور روزگار کی صورت حال مزید خراب ہونے کے سلسلے میں تشویش میں مبتلا ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۵:۱۱ Asia/Tehran
  • ہندوستانی عوام کو اقتصادی کساد بازاری پر تشویش

ہندوستان کے ریزروبینک کے تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا ہے کہ اس ملک کے عوام اقتصادی کساد بازاری اور روزگار کی صورت حال مزید خراب ہونے کے سلسلے میں تشویش میں مبتلا ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے ریزروبینک کے سروے کے مطابق ملک کے اڑتالیس فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی اقتصادی صورت حال بہت بگڑ چکی ہے جبکہ باون فیصد کا کہنا ہے کہ روزگار کی صورت حال مزید بحران سے دوچار ہوگئی ہے ۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے جمعے کو شرح سود میں پانچ فیصد سے زیادہ کی کمی کردی ہے جو گذشتہ نوبرسوں میں ہندوستان میں سب کم شرح سود ہے۔ گذشتہ دو مہینوں سے ہندوستانی حکومت نے اقتصادی ترقی کی رفتار کو پٹری پر لانے کے لئے مختلف قسم کے منصوبے پیش کئے ہیں جن میں غیرملکیوں کی براہ راست سرمایہ کاری ، غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے ٹیکس میں بھاری چھوٹ، بینکوں کے لئے زیادہ سے زیادہ سرمایے کا انتظام اور کئی بڑے بینکوں کا انضمام شامل ہے۔