امریکا کو ہندوستان کا دو ٹوک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i356467-امریکا_کو_ہندوستان_کا_دو_ٹوک
ہندوستان کی وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ نئی دہلی امریکی پابندیوں کی دھمکی سمیت کسی بھی غیرملکی دباؤ میں نہیں آئے گی
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۴:۲۴ Asia/Tehran
  • امریکا کو ہندوستان کا دو ٹوک

ہندوستان کی وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ نئی دہلی امریکی پابندیوں کی دھمکی سمیت کسی بھی غیرملکی دباؤ میں نہیں آئے گی

ہندوستان کی وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ نئی دہلی مختلف میدانوں میں امریکہ کے ساتھ تعاون کے باوجود بعض ملکوں کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پالیسیوں کے سلسلے میں اپنے قومی مفادات اور اسٹریٹیجی کو نظرانداز نہیں کرے گی۔امریکہ نے گذشتہ دو برسوں میں مختلف بہانوں سے ونزوئیلا، ایران اور روس کے خلاف یکطرفہ پابندیاں عائد کی ہیں اور اپنے اتحادیوں منجملہ ہندوستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ ان ملکوں کے ساتھ تعاون جاری رکھےگا تو اسے واشنگٹن کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔امریکہ اور ہندوستان کے تعلقات میں حالیہ مہینوں میں پیدا ہونے والا ایک چیلنج روس سے ہتھیاروں کی خریداری ہے۔نئی دہلی حکومت نے پہلے بھی واشنگٹن سے کہا تھا کہ روس سے فوجی ساز و سامان خریدنا ہندوستان کا حق ہے ۔روس کے تکنیکی اور فوجی تعاون کے ادارے کے سربراہ دیمیتری شوگایف نے گذشتہ مہینے اعلان کیا تھا کہ امریکی دباؤ کے باوجود ہندوستان نے روس سے چودہ اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کے ہتھیار خریدنے کا آرڈر دیا ہے۔